ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی

منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی

Tue, 27 Aug 2019 10:47:49    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍ اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔ تاہم منموہن سنگھ کو اگرچہ زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اور سابق وزرائے اعظم کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ وزارت داخلہ کے افسر نے پیر کو بتایاکہ موجودہ دورکاسکیورٹی جائزہ معمول کے مطابق ہونے والا ایک پیشہ ورانہ کام ہے۔ یہ سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڈا کی ایس پی جی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے بعد اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور گاندھی خاندان کو ہی ایس پی جی سکیورٹی جاری رہے گی۔ اکتوبر 1984 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985 میں ایس پی جی قائم کی گئی تھی۔


Share: